(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل حنا آفریدی نے کہا ہے سلمان خان میری بچپن کی محبت ہیں ، ہمیشہ سے ان پر فدا رہی ہوں ۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی "دنیا نیوز" کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات" میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حنا آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان کو اپنا کرش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان میری بچپن کی محبت ہیں، ان پر ہمیشہ سے ہی فدا رہی ہوں، سلمان خان کو دل و جان سے چاہتی ہوں اور چاہتی رہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے تک میں سوچتی تھی کہ موقع ملنے پر سلمان خان سے شادی کروں گی لیکن اب میں ایسا نہیں سوچتی کیونکہ اب میں میچور ہو چکی ہوں مجھے معلوم ہے میں اور سلمان خان کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔
نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں انتہائی مضبوط اعصاب کی مالک ہوں، میری تربیت ہی ایسے کی گئی ہے کہ کوئی مجھے کمزور نہ کر سکے اور نہ ہی کوئی مجھے توڑ سکے، میں آج تک نہیں روئی، یہاں تک کہ رواں برس مئی والدہ کا انتقال ہوا تو تب بھی نہیں روئی۔
ماڈلنگ اور اداکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں حنا کا کہنا تھا کہ اداکاری ماڈلنگ سے زیادہ مشکل ہے کیونکہ ماڈلنگ میں صرف خوبصورت انداز میں واک کرنا اور ادائیں دکھانا ہوتا ہے لیکن اداکاری میں خود کو ڈھالنا بھی پڑتا ہے۔