25 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ماحول دوست بسیں خریدنے کیلئے 43 ارب کے فنڈز منظور ہو گئی۔
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں دی گئی، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔
ماحول دوست بسیں پنجاب کے مختلف شہروں میں چلائی جائینگی، ماحول دوست بسیں لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں چلائی جائیں گی، فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی ماحول دوست بسوں کی خرید کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ مسعود انور نے اجلاس میں شرکت کی، ممبران بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔