25 Oct 2024
(لاہور نیوز) انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں آج 3 سبزیوں اور 3 پھلوں کے دام بڑھ گئے، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ ناموں کے برعکس بیچی جا رہی ہیں، ادرک 900 روپے، لہسن 850 روپے، ٹماٹر 140 روپے فی کلو میں فروخت، آلو 120 روپے، ٹینڈے 250 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 300 روپے، امرود 200 روپے، انار بدانہ 650 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا، برائلر گوشت 577 روپے فی کلو برقرار ہے، فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
فارمی انڈے 2 روپے اضافے سے 311 روپے فی درجن ہو گئے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 210 روپے کی ہو گئی۔