اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کر دی

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم  نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔

واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے بھی ملے، ملاقات میں محمد اورنگزیب نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت اور مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کو آرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

امریکا میں موجود وفاقی وزیر خزانہ نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے بزنس کونسل کی قیادت اور سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے