24 Oct 2024
(لاہور نیوز) میانوالی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے، پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ہی دم لیں گے۔