شہرکی خبریں
کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا، عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہو گی: فیصل واوڈا
24 Oct 2024
24 Oct 2024
(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی اور عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہو گی۔
بشریٰ بی بی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ جیسے میں نے کل کہا تھا بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی وہ رہا ہو گئیں، بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ وی آئی پی طریقے سے بشریٰ بی بی کی گاڑی بھی اندر جانے دی گئی، جیسے میں نے کل بتایا تھا بانی پی ٹی آئی بھی آج وکلا سے ملاقات کریں گے، 26 اکتوبر سے عمران خان سے جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔