اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیو ز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کسی کے جال میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کے لوگ مولانا فضل الرحمان سے مل کر اتفاق کرتے رہے، اگر انہوں نے مخالفت کرنی تھی تو اتفاق کیوں کر رہے تھے، اس سے معاملہ مشکوک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مک مکا کر کے 26ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں اچھے لفظوں سے نہیں لیا جائے گا، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیا گیا، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کر کے اچھا نہیں کیا، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں نام کیوں دئیے، نام دے کر شرکت نہ کرنے سے معاملہ مشکوک ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے قانون پر عمل کرنے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو قیدی بنایا جاتا ہے، پاکستان میں سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہئے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ سیاسی قیدی رہا ہو جائیں اسے ہم اچھا اقدام سمجھیں گے۔

 
Community Verified icon
 
 
 
 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے