اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان علما کونسل کی عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کے خط کی مذمت

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علما کونسل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کے خط کی بھرپور مذمت کی ہے۔

پاکستان علما کونسل کا کہنا ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کو خط، پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے، یہ خط پی ٹی آئی کے منافقانہ رویہ اور پالیسی کی دلیل ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اس خط کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، امریکی ایوان نمائندگان کے ممبران مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں بے گھر افراد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، عوام، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، مذکورہ بالا خط اور اس کے مندرجات بلاشبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذکورہ بالا خط صرف اور صرف صیہونی طاقتوں کی ایما پر لکھا گیا، پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے