اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کثیر الملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق خطہ کی کثیر ممالک مشق ہے جس میں 24 ممالک کی فضائیہ حصہ لیتی ہے، مشق کا ماٹیو  سٹرونگر وین ٹوگیدر ہے، کثیر الملکی مشق کا مقصد جدید سہولتوں کے ذریعہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور  مختلف جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے مشق آپریشنز، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف کو پاک فضائیہ کو جدید بنانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پی اے ایف فائٹر جیٹ کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف ایئر کریو سے بھی ملے اور وطن کی حفاظت کے لیے ان کے عزم اور صلاحیتوں کو سراہا، آرمی چیف نے بین افواج کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہا کہ آپریشنل کامیابی کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے، سربراہ فضائیہ نے دورہ کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے دورے سے بری اور فضائی افواج میں تعاون ،تربیت اور آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ فضائیہ نے پاک فضائیہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے پر بریفنگ دی، ایئر چیف کاکہنا تھا کہ انڈس شیلڈ مشق شریک ممالک کی افواج کی صلاحتیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی، مشق سے شریک ممالک کی فوج کو جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے