24 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو قومی سکواڈ سے ریلیز کردیا۔
پی سی بی کے مطابق میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔
اب بتایا جارہا ہے کہ پی سی بی نے میر حمزہ کو سکواڈ سے ریلیز کردیا ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم 3 سپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔