اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز کی ٹیم گلوبل سپر لیگ میں حصہ لے گی

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور قلندرز کی ٹیم رواں برس ویسٹ انڈیز میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں شرکت کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے 5 سرکردہ ممالک کی فرنچائزز گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ گیانا کے پروویڈنس سٹیڈیم میں 26 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے۔

دیگر ٹیموں میں وائٹلٹی بلاسٹ چیمپئن ہیمپشائر ہاکس، کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی سائیڈ گیانا ایمیزون واریئرز، بنگلادیش کی رنگپور رائیڈرز کے علاوہ آسٹریلین فرنچائز وکٹوریہ کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیگ کے چیئرمین کلائیو لائیڈ نے ایونٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں، دنیا کی مقبول فرنچائزز کے مقابلے پرستاروں کو اپنی طرف راغب کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کوئی فرنچائز ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے مطابق ٹیموں کو دوسری لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے