اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹر اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہورنیوز) پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی ، ملاقات میں بیلاروس نے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی ، ملاقات کے موقع پر بیلا روس کے ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوران گفتگو زراعت، تجارت اور سیاحت کے فروغ ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کے امور پر بھی بحث ہوئی۔

مریم نوازشریف کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاًٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا۔دوسری جانب سفیر بیلاروس آندرے میٹیلیسا نے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے