اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان فلسطینوں کا گھر، ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں: وزیر اعظم

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان فلسطینوں کا گھر ہے اور پاکستانیوں کے دل ان کے لیے دھڑکتے ہیں۔

پاکستان میں زیر تعلیم میڈیکل طلبا کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے آپ کے لیے حاضر ہیں، پاکستان جتنا میرا گھر ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل  نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 ہزار فلسطینی شہید کر دیے ہیں لیکن عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اب تک اپنا کردار ادا نہیں کر سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری کر رہی ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا ہے، سکیورٹی کونسل اور عالمی عدالت بھی اسرائیل کے سامنے بے بس ہے۔

آخر میں وزیر اعظم  نے فلسطینی طلبا کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے