23 Oct 2024
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے نتیجے میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2757ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کے اضافے سے 285400روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافے سے 244684روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی اچانک 200روپے کے اضافے سے 3350روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171.46 روپے کے اضافے سے 2872.08 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔