23 Oct 2024
(لاہورنیوز) ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 114 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یواےای کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 5، صفیان مقیم نے 2 جبکہ احمد دانیال، عباس آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حارث 71 اور حیدر علی 32 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، عمیر یوسف نے 21، یاسر خان نے 25 اور قاسم اکرم نے 23 رنز بنائے۔