(لاہور نیوز) معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی،انہوں نے ڈاکٹر شاہد منیر کو وی سی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
دورے کے دوران قاسم علی شاہ نے یو ای ٹی کے طلباء کے لیے اپنی تعلیمی معاونت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے 'تعلیم ممکن' پروگرام کا ذکر کیا، جس کے ذریعے یو ای ٹی کے طلبا تربیتی اور تکنیکی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر کہاکہ ہم قاسم علی شاہ کی تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا کردار طلبا کی ترقی اور تربیت میں نہایت اہم ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یو ای ٹی کے ایلومینائی ہونے کے ناتے اپنا کردار مستقبل میں بھی ادا کرتے رہیں گے۔
قاسم علی شاہ نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی فاؤنڈیشن یو ای ٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔