اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 500 کی خطرناک حد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

آلودگی کی بڑھتی شرح بیماریوں کا سبب بننے لگی، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں تیزی سے لاہور میں پھیلنے لگی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جلد شہر میں مصنوعی بارش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق آلودگی پھیلانے میں سب سے مرکزی کردار دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، موٹر سائیکل رکشے، لوڈر رکشے شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے کھلے عام سموگ کی شرح میں اضافہ کرنے لگے۔

دوسری جانب شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا، رواں دنوں شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے