شہرکی خبریں
مریم نواز کی کوٹ لکھپت آمد، اپنی چھت اپنا گھر قرض سکیم سے زیر تعمیر گھر کا جائزہ لیا
22 Oct 2024
22 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت اندرون پنڈی راجپوتاں آمد، اپنی چھت اپنا گھر قرض سکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے قرض حاصل کرنے والی خاتون کے پلاٹ پر زیر تعمیر گھر کو دیکھا، مریم نواز نے خاتون کو دوسری قسط کا چیک پیش کیا، مریم نواز نے خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنا گھر لون سکیم کے تحت گھر بنتا دیکھا، خوشی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی، اتنی خوشی ہے، لگتا ہے اپنا گھر ہی بن رہا ہے، مریم نواز نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائیں، تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب دے گی، اس موقع پر مریم نواز نے حکام کو گھر کے ضروری فرنیچر کا تحفہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔