اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پول میچ میں پاکستان اے نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

الامارت کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم 48 کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ روحیل نذیر نے 41 اور عرفان منہاس نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی، 20 گیندوں پر 41 رنز بنانے اور دو کیچ پکڑنے پر روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔عمان کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان گروپ بی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے ، یاد رہے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے