اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ پہلی بار عالمی چیمپئن بن گیا

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہورنیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بناسکی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا وولوارڈ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، تزمین برٹس نے 17 جبکہ چلو ٹریون نے 14 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے 3، 3 جبکہ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر43 اور بروک ہالیڈے 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سوزی بیٹس نے 32اور میڈی گرین نے 12رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ملابا نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ آیا بونگا کھاکا، چلو ٹریون اور نادین ڈی کلرک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن

کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے