اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو اپنی تجویز پیش کردی

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز ) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاک بھارت میچ کیلئے براڈ کاسٹرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور تجاویز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ بھارت کے تینوں میچز لاہور میں رکھنے کی بجائے ایک میچ راولپنڈی میں رکھ دیا جائے تو بہتر ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے براڈکاسٹرز کی تجویز کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا پی سی بی نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کو ہر طریقے سے سہولیات اور آرام مہیا کیا جاسکے، بھارتی ٹیم کی سہولت اور ویزہ پالیسی کو مدنظر رکھ کر ایک ہی جگہ تین میچز کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی کا کہناتھا کہ بھارتی ٹیم اور شائقین اگر ایک ہی جگہ موجود ہونگے تو زیادہ بہتر ہوگا نہیں تو راولپنڈی جانا چاہتے وہاں بھی بہترین سہولیات دینگے، دوسرے سے تیسرے میچ میں دس دن کا گیپ ہے اگر بھارتی ٹیم چاہے تو میچ کھیل کر ٹریننگ کے لئے چندی گڑھ یا دہلی جاسکتی ہے میچ والے دن یا پہلے پاکستان آجائے،پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کا بہت خیال رکھے گا لاہور ہو یا راولپنڈی آپ جہاں مطمئن ہیں وہاں آسائش دی جائے گی۔

پی سی بی کا بی سی سی آئی سے مکالمہ ہوا کہ چندی گڑھ یا دہلی کی تجویز دینے کا مطلب سکیورٹی مسائل نہیں ہیں،دہلی یا چندی گڑھ میں بھارتی ٹیم پریکٹس کے لئے جانا چاہتی تو یہ تجویز انکے آرام کے لئے دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے