(لاہورنیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ پاکستان کے سپنرز نے دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ہم نے کچھ اہم کیچز بھی ڈراپ کیے،ملتان کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔
بین سٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ٹیسٹ میچ تھا جو استعمال شدہ پچ پر کھیلا، میچ کے دوسرے دن بال نے زیادہ ٹرن کرنا شروع کیا،گیم ہے ہوتا ہے کوئی پرابلم نہیں، انہوں نے کہا سیریز میں ہر گیم کا رزلٹ نکل رہا،امید ہے پنڈی میچ کا بھی نتیجہ آئے گا۔
ملتان پچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انگلش کپتان نے کہا کہ اس وکٹ پر ڈیفینڈ کرنا مشکل تھا،ہم نے سویپ شاٹس کھیلنے کی کوشش کی،ٹاس کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، شان مسعود کی لک ہے کہ وہ دونوں بار ٹاس جیتے۔انہوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے پہلی اننگز میں بہت اچھا ہرفارم کیا، برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے اچھی باؤلنگ کی۔