19 Oct 2024
(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ٹیم کی کوچنگ کیلئے مشتاق احمد کی خدمات حاصل کر لیں۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو ٹیم کا سپن باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا، مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے سپن باؤلنگ کوچنگ کے طور پر ذمہ داری نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔