اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز، محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، فائنل سکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔

2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

4 سے 18 نومبر 2024 کے دوران جاری رہنے والی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں سکواڈ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے