اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھرمیں کپاس کی پیداوار کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(ویب ڈیسک)یکم سے 15اکتوبر کے درمیان کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں اس پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 15 اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 48فیصد کی کمی سے مجموعی طور پر 31 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں 11 لاکھ 86 ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 19 لاکھ 16 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 53 فیصد اور 45 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے پچھلے سال کی 49لاکھ 93 ہزار گانٹھوں کے مقابلے میں 15 لاکھ 91 ہزار گانٹھوں کی خریداری کی ہیں جبکہ 5لاکھ 8 ہزار روئی کی گانٹھوں کے ذخائر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ 15اکتوبر تک صرف 3ہزار 200روئی کی گانٹھیں بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پندرہ اکتوبر والا  پندھرواڑا اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران اس  پندھرواڑے کے دوران کپاس کی آمد پچھلے سال کے اسی پندھرواڑے کے مقابلے میں زیادہ تھی جبکہ اس سے پہلے تمام پندھرواڑوں کے دوران یہ آمد کافی کم ہوتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے