اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز، بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر دے دیا، محمد عظیم الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹ میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دیں گے، مریم نواز  نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔

بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد عظیم کو الیکٹرک وہیل چیئر کی فراہمی اورمحمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم  نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کی ہمت اور حوصلہ قابل ستائش ہے، محمد عظیم  نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کر دی، اس موقع پر سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا، ہمیشہ یاد رکھوں گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ کیا اور نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں۔

سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر  نے بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے