اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ایک ہفتے میں 19 اشیاء مہنگی

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہورنیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کےد وران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 28 فیصد بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی جبکہ9 کی قیمتیں کم ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 30 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران دال مونگ 30 روپے 47 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 38 روپے 31 پیسے جبکہ ایل پی کی کا گھریلو سلنڈر47 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا۔اسی طرح لہسن، چکن، انڈے، مٹن، بیف اور بچوں کا دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 11 روپے 74 پیسے جبکہ کیلے 3 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے، چینی، گڑ، دال ماش، چاول اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم ہوئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے