16 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی مزید 3 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کا انتخاب کر لیا گیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی شہباز علی کھوکھر قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ تاشفین صفدر قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ Assurance ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شازیہ عابد قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کی چیئر پرسن منتخب ہوئیں۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو نوٹیفکیشن دیئے۔