اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے مہذب رویہ اپنانا ہو گا، مریم نواز شریف

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے مہذب رویہ اپنانا ہو گا۔

خوراک کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے، دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اور ضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا گھر، ہوٹل اور تقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لئے مہذب رویہ اپنانا ہو گا، ضرورت سے زیادہ کھانا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے، خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا ہم آج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لئے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں، ہم سب مل کر ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے