اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے نغمہ ریلیز

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔

نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے، نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

نغمے کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمو آیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستان کے عوام کی محنت، لگن اور جذبے کو بھی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے نغمہ گنگنایا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نغمہ مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کرائے گا اور ان کے دلوں میں پاکستان کے لئے محبت پیدا کرے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے