اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایس سی او اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ایئرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا، نور خان ایئر بیس پر بھارتی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ راشد مریدوف اسلام آباد پہنچے ہیں جن کا استقبال خالد مقبول صدیقی نے کیا جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

اس سے قبل اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیر سگالی کلمات کا اظہار بھی کیا۔

کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزراء، نائب وزیر خارجہ اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کار بھی شامل ہیں، اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارتخانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

دریں اثنا بیلا روس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے