15 Oct 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط کم بیک کے لیے کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پلیئنگ الیون سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بابراعظم اور نسیم شاہ کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔