15 Oct 2024
(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ کی ہے۔
ٹیم کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچنے پرانگلش بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ لگائی گئی۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔