15 Oct 2024
(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 12 ہزار 674 اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں میں وفاقی پولیس کے 6 ہزار 963، ایف سی کے 1500، پی سی کے 2 ہزار اہلکار شامل ہیں، سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کے 850 اور پاک رینجرز کے 1 ہزار 361 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
وی آئی پیز سکیورٹی کیلئے 607 گاڑیاں مختص، 2 ہزار 994 اہلکار وی آئی پی روٹس پر ڈیوٹی دیں گے، 1 ہزار 783 اہلکار وی آئی پیز کی قیام گاہوں کے اردگرد تعینات رہیں گے۔
اس کے علاوہ 444 اہلکار کنونشن سینٹر کی سکیورٹی پر معمور ہونگے، ریڈ زون داخلے کی پوسٹ پر 400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے، 451 اہلکار اے پی سی کے ہمراہ چوکیوں کی نگرانی کریں گے۔