اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا آغاز آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہو گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ایس سی او کے 7 نمائندے، چین کے 15 رکنی، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شریک ہوں گے۔

بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے، ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب بھی کریں گے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے