اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف نے کہا وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے، بھارتی صحافی

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے ملاقات کی اور کہا کہ نواز شریف نے ان سے کہا انہیں امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچی ہیں، ملاقات کے حوالے سے برکھادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں، انہیں پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا ایک موقع نظر آرہا ہے۔

بھارتی صحافی نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرتے، برکھادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ان سے کہا انہیں امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا دورہ بھارت اورپاکستان میں دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے