اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں کچھ ڈرامہ سازوں نے خوبصورتی بڑھانے کا مشورہ دیا: حاجرہ یامین

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں کچھ ڈرامہ سازوں نے خوبصورتی بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ حاجرہ یامین ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کا آغاز کیا تو کچھ ڈرامہ سازوں نے خوبصورتی بڑھانے کا مشورہ دیا لیکن میں نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی پھر مجھے دوسرے ڈرامہ سازوں نے کاسٹ کرلیا۔

حاجرہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بالوں کو سیدھا (سٹریٹ) کروانا چاہتی تھی لیکن ڈرامہ سازوں نے روکتے ہوئے کہا گھنگریالے بالوں کی وجہ سے ہی ہم آپ کو ڈراموں میں کاسٹ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 گھنٹے تک شوٹنگ کرنے کے بعد مجھ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ہمت نہیں رہتی، اس لیے میں وہاں زیادہ متحرک نہیں ہوں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اب شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی سے زیادہ سوشل میڈیا پر شہرت کو دیکھا جاتا ہے، جس کے زیادہ فالوورز ہوتے ہیں اسے کاسٹ کرلیا جاتا ہے۔

نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے حاجرہ نے بتایا کہ میرا آبائی شہر ملتان ہے،سعودی عرب اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی زندگی گزری لیکن شوبز کیریئر کیلئے کراچی میں سکونت اختیار کی، اگرچہ کراچی میں رہائش اختیار کرنا مشکل تھا، تاہم میں خوش قسمت ہوں مجھے شہر قائد میں اچھے دوست مل گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے