اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی و غیر ملکی صحافیوں کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

افتتاح کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گے۔

پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل پرنٹر، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری اور کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں ڈیجیٹل لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، میڈیا سینٹر میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے، سینٹر میں ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے 24 گھنٹے سہولیات دستیاب ہوں گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے