اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدالتی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی میں اتفاق پایا جاتا ہے: بلاول بھٹو

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، سول سوسائٹی کے میثاق جمہوریت کے مطالبے کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے میثاق جمہوریت ٹو کے مطالبے کا مقصد بانی پی ٹی آئی، جنرل پاشا، جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں کے نتیجے میں کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کی 2023 کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا جس کی تائید پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر  نے بھی کی تھی، موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے