اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایس سی اواجلاس میں شرکت کرنیوالے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔

بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے، قزاقستان کی وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جبکہ تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول ذادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی رسلان مرزائیوف پاکستان آئیں گے جبکہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

اس کے علاوہ ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے