اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم، شاہین اور سرفراز ڈراپ

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(لاہورنیوز) انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف بقیہ میچز کیلئے سابق کپتان بابراعظم، فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ،شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا،سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ابرار احمد ڈینگی بخار کے باعث ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

چاروں کھلاڑیوں کی جگہ حسیب اللہ،مہران ممتاز،کامران غلام،فاسٹ باؤلر محمد علی اور آف سپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے،نعمان علی اور زاہد محمود جو ابتدائی طور پر اصل سکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا اب انہیں بھی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی سکواڈ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔ 

سلیکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام رہا ہے، ہمیں پاکستان کے 25-2024 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا ہوگا، ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے