13 Oct 2024
(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی، بعدازاں بھارت اور آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو دو میچز میں شکست دیکر گروپ اے میں تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔