اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کے چناؤ پر تقسیم

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا سٹار بلے باز بابر اعظم کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مؤقف ہے کہ بابراعظم تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہیں صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، اس وقت ہمیں بطور ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ بڑی اننگز کھیل سکیں۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے بیشتر ارکان ٹیم میں تبدیلیوں کے حق میں ہیں،سلیکشن کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ بابراعظم لمبے عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ان کو آرام دینا چاہیے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ کپتان اور کوچ ابرار احمد کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر متفق ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ابتدائی گفتگو سے متعلق رپورٹ بھی پیش کر دی ہے، سلیکشن کمیٹی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے سے متعلق تجویز پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے