(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مافیاز بے لگام ہو گئے، مارکیٹوں میں سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخوں میں 5 روپے کمی کر کے قیمت 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کے نرخ دو روپے اضافے سے 92 روپے کلو مقرر کیے گئے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔
مارکیٹ میں آلو 83 روپے کے بجائے 90 روپے، لہسن 550 روپے کے بجائے 700 روپے، ادرک چائنہ 950 روپے کے بجائے 1100روپے جبکہ ٹینڈے دیسی 180 روپے کے بجائے 200 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ بند گوبھی 150 اور پھول گوبھی 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب برائلر کے نرخ بدستور 595 روپے کلو پر برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 298 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔