اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد شہزاد نے قومی کرکٹر ز کو بھارتی فلم'لگان' دیکھنے کا مشورہ دے دیا

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پلئیرز کو بالی ووڈ معروف لگان دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد شہزاد نے پاکستانی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا۔انہوں نے بورڈ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلئیر جذبے کیلئے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم  کے کچرے جیسے باولر ہی لے آئیں جس نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا یا وہ بھی نہیں مل رہا؟ پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر جو ٹیم آرہی ہے مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست کھائی، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف گھٹیا اور بری پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے