اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے خلاف کام کیا،عظمیٰ بخاری

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے خلاف کام کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کا مقصد فتنہ اور فساد پھیلانا ہے، کپتان پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، پی ٹی آئی کا ملک میں فتنہ فساد کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہے، اسلام آباد پر یلغار کرنے کی کال آئی ہے، احتجاج کی سیریل دوبارہ شروع کی جا رہی ہے، ورک فراہم ہوم کرنے والے سیکرٹری اطلاعات نے اسلام آباد پر یلغار کی کال دی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو خود لیڈ کریں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تحریک انصاف سیاسی نہیں ایک دہشت گرد جماعت ہے، پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، ان کو تحریک تضاد یا تحریک انتشار کہہ لیں ایک ہی چیز ہے، علی امین گنڈا پور بھارتی تامل فلموں کے ہیرو سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں، پی ٹی آئی نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے احتجاج میں بلایا، بھارتی وزیرخارجہ سے اپنے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کا کہا گیا، یہ فاشسٹ جماعت کچھ بھی کر سکتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکم دیا تھا ایس سی او تک کوئی احتجاج نہیں ہو گا۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کو اغوا کرکے خیبرپختونخوا میں رکھا ہوا ہے، جاوید اقبال وڑائچ کو اجلاس کا کہہ کر پشاور بلایا تھا، کزن جاوید اقبال وڑائچ کا بیان پریس کانفرنس میں سنایا گیا، اس دفعہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس اعلان جنگ کا جواب جیسے جنگ میں دیا جاتا ہے ویسے ہی ہو گا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کئی سالوں بعد شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ایس سی او پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا ہے، کل وزیراعظم ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے