اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(مدثر علی رانا) پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو احتساب کے لئے مزید موثر بنایا جائے، پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کیلئے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے، کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات تک رسائی آسان بنائی جائے، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے، سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لئے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا، پاکستان میں سرکاری اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے