اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں: گورنر پنجاب

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بہتر کیا تھا، آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وقت پر انصاف نہ ملنا بھی ایک نا انصافی ہے، بلاول بھٹو کا اس حوالے سے اہم اقدام ہے، تین نسلوں سے لوگوں کے عدالتوں میں فیصلے نہیں ہوتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی پی پی کی تاریخ ہے کہ کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا، جب بھی رگڑا لگانا ہوتا ہے پی پی پی کو ہی لگایا جاتا رہا ہے اور ایک پارٹی کو فیور دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کبھی فرد واحد کی حمایت نہیں کی، پی پی پی کی سیاست صاف شفاف تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پی پی پی کا آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ ہے۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ پی پی پی کو پہلے جلدی تھی نہ اب ہے، ہم  نے مولانا فضل الرحمان کو مسودہ دیا ہے، ان کے پی ٹی آئی سے بھی تعلقات ہیں، امید ہے وہ ان سے شیئر کر لیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم متفقہ طور منظور ہو۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے