(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ہنی ٹریپ میں ملوث آمنہ عروج اور اس کے گینگ کو کبھی معافی نہیں دوں گا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن کا کہنا تھا کہاغوا کاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انھیں معاف نہیں کروں گا اور انھیں سزا ملے گی، ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں،مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے؟ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا جبکہ وہ خود مجرم تھی؟
ڈرامہ رائٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔ ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی۔