اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مرکز اہل حدیث راوی روڈ آمد، سینیٹر ساجد میر سے ملاقات

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) عالم اسلام کے عظیم سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی دعوت پر مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ پہنچ گئے۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر علما نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے دفاتر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں  نے کہا کہ مجھے مرکز اہل حدیث آمد پر بہت مسرت ہو رہی ہے۔

پروفیسر ساجد میر  نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شکریہ کہ انہوں ہمیں مہمان نوازی کا اعزاز بخشا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان عوام خصوصاً دینی طبقات کے لیے خوش آئند ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم، قاری صہیب میر محمدی، رانا شفیق خان پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاد، حافظ معتصم الٰہی ظہیر، حافظ محمد علی یزدانی اور میاں منظور احمد بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورے پر دوپہر کو لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران ان کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا بھی امکان ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ملاقات اور بیوروکریٹس سے خطاب بھی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے